نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 17 جولائی 2026 کو شنگھائی، چین کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کیا
---ترجمہ: روما محمود--
دورے کے دوران، نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے 'ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن' (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔ کل 29 ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ یاد رہے کہ پاکستان WAICO کے بانی ارکان میں سے ایک ہے، جو بین الاقوامی تعاون، استعداد کار میں اضافے، اور ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم ہے۔ دستخطی تقریب سے قبل صدر شی جن پنگ کی جانب سے آنے والے وفود کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ نے 'ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس' کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی، جس کا افتتاح صدر شی جن پنگ نے کیا۔
نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران، نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ نے مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کے علاوہ، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تکنیکی ترقی کو پائیدار ترقی اور ترقی پذیر ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کی حمایت کرنی چاہیے۔
نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ نے کانفرنس کے موقع پر اپنے ہم منصبوں اور دیگر معززین کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں تاکہ دو طرفہ اور کثیر جہتی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
توقع ہے کہ اس دورے سے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا، جبکہ ان شعبوں میں عالمی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔
شنگھائی
17 جولائی 2026
175/2026


Comments