سردیوں کی صبحیں اور ماضی کی گرم یادیں"
"سردیوں کی صبحیں اور ماضی کی گرم یادیں"
سردی اپنے عروج پر ہے، ہر طرف خزاں کا سماں چھایا ہوا ہے۔
ٹھنڈ ایسی ہے کہ ہڈیوں تک اترتی محسوس ہوتی ہے۔ گھر بھر میں گرم ملبوسات نکال لیے گئے ہیں؛ کمبل اور رضائیاں اوڑھی جا رہی ہیں، گرم جرابیں، کوٹ، سویٹر اور موٹے شال بدن کو حرارت دینے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
ایسے میں خشک میوہ جات کو کون بھلا سکتا ہے؟
آج بھی سردیوں کی صبح جب میں ماضی کی گلیوں میں جاگتی ہوں تو سرد ہوا کی کھڑکی سے امّی اور ابو کی یادوں کی ایک پوری فلم چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ امّی سردیوں کے لیے گرم ملبوسات اور نئی رضائیاں بنواتی تھیں، اور ابو ہمیں تازہ گرم انڈے اور ڈرائی فروٹس کھلایا کرتے تھے—چلغوزے، پستہ، بادام، اخروٹ وغیرہ۔
ہمارے گھر میں مونگ پھلی کوئی نہیں کھاتا تھا، اور کاجو بھی کسی کو خاص پسند نہیں تھا۔ ابو کو پستہ اور بادام بہت پسند تھے، جبکہ مجھے بچپن سے چلغوزہ ہی سب سے زیادہ بھاتا تھا۔ اسکول جاتے ہوئے میں کوٹ کی جیبیں چلغوزوں سے بھر کر لے جایا کرتی تھی۔
میری سہیلیاں میرے کوٹ کے جیب سے چلغوزے نکال نکال کر کھاتی تھیں۔
سردیوں میں گرم دودہی رات کو پیتے تھے۔
دودہی بھی ایک صحت بخش مشروب ہے۔
دودھ کے اندر خسخاس، سونف، بادام چار مغز چینی ڈال کر چولہے پر ایک جوش ڈال کر بنائی جاتی ہے۔
رات کو سونے سے پہلے پی جاتی ہے۔
سردیوں کا ایک اور تحفہ میٹھی میٹھی دھوپ میں بیٹھنا ہے اللہ کی نعمتوں میں سے یہ بہت بڑی ایک نعمت ہے ۔
مری میں برف باری ہونا بھی ایک دلچسپ اور دلفریب منظر ہے ۔
اصل میں برف پڑتے دیکھنا بھی ایک انوکھا ہی تجربہ ہوتا ہے ۔
سردیاں ہر طرف سے اسلام اباد میں ایک طرف بہترین موسم ہے سردی میں بھنی ہوئی مچھلی کھانا بھی ایک عمدہ کھانا ہے۔
مولی ،گاجریں کینو، مالٹا، انار موسم سرما کے بہترین پھل ہیں ۔
سرسوں کا ساتھ الو میتھی، کریلے بہترین سبزیاں ہیں۔
آملے کا اچار بہترین اچار ہے۔
ہر طرح سے اسلام اباد کی سردیاں خوش رنگ اور دلچسپ ہوتی ہیں۔
دن اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ پلک جھپکنے میں گزر جاتا ہے۔
صرف نو گھنٹے کا۔
خوش آمدید سردی۔




Comments