irreparable losss زندگی کی سب سے بڑی حقیقت
---روما محمود---
irreparable losss
زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ کچھ نقصانات اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ انہیں کبھی ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ Irreparable loss — وہ نقصان جو مرمت سے ماورا ہے، جو وقت کے زخم بھی بھر نہیں پاتا۔ یہ صرف چیزوں کا ضائع ہونا نہیں، بلکہ حصۂ جاں کا الگ ہو جانا ہے۔
ہم سب نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جنہوں نے اپنے بچے، والدین، یا زندگی کا سب سے قریبی ساتھی کھویا ہے۔ مرنے والا تو چلا جاتا ہے، مگر جو پیچھے رہ جاتا ہے اس کی روح ہمیشہ کے لیے ادھوری ہو جاتی ہے۔
وہ صبح اٹھتا ہے تو لگتا ہے جیسے کوئی اہم حصہ گھر میں نہیں۔ وہ ہنستا ہے تو ہنسی کے پیچھے ایک خالی پن ہوتا ہے۔
وہ کچھ حاصل کرتا ہے تو فوراً سوچتا ہے کہ "اسے یہ دکھانا تھا"۔ یہ خلا کوئی تعلق، کوئی کام، کوئی شوق، کوئی نیا شادی شدہ رشتہ یا پیسہ بھر نہیں سکتا۔
یہ نقصان صرف موت تک محدود نہیں۔ کبھی اعتماد ٹوٹ جاتا ہے، کبھی بچپن چھن جاتا ہے، کبھی صحت کا وہ حصہ چلا جاتا ہے جو واپس نہیں آتا۔
ایک غلطی، ایک حادثہ، ایک لمحہ کی لاپرواہی اور پھر پوری زندگی "اگر" اور "کاش" کے سائے میں گزر جاتی ہے۔
ماں باپ جو اولاد کی ایک غلطی پر کہتے ہیں "بس یہ ایک بار معاف کر دو"، انہیں نہیں معلوم کہ بعض زخم معافی سے نہیں، بلکہ صرف وقت کے گزرنے سے تھوڑے ہلکے ہوتے ہیں — بھرتے نہیں۔
ہمارے معاشرے میں irreparable loss کو اکثر "تقدیر" یا "اللہ کا حکم" کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔ یہ سچ بھی ہے، مگر اس سچ کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم انسان ہونے کے ناتے اس نقصان کے ساتھ جینا سیکھتے ہیں۔
کچھ لوگ اسے قبول کر کے نئی راہ بناتے ہیں، کچھ اسی درد میں جیتے رہتے ہیں۔
دونوں راستے درست ہیں۔
کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ "اب بھول جاؤ"۔ بھولنا ممکن ہی نہیں ہوتا۔
میرے نزدیک irreparable loss کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ جو آج ہے، اسے اہمیت دو۔ ماں کا فون اٹھاؤ، باپ کے ساتھ بیٹھو، بچوں کے ساتھ کھیلو، دوست سے مل لو۔ کل کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اور جب نقصان ہو جائے تو خود کو مجرم نہ ٹھہراؤ۔ زندگی میں کچھ چیزیں ہمارے بس سے باہر ہوتی ہیں۔
جو کھو چکا ہے، اسے واپس نہیں لایا جا سکتا۔ مگر جو باقی ہے، اسے اور قریب کر لو۔ کیونکہ ایک دن وہ بھی irreparable loss بن سکتا ہے۔
درد کو قبول کرو، اس کے ساتھ جیو، مگر اسے اپنی پوری کہانی نہ بننے دو۔ زندگی اب بھی جاری ہے — ادھوری، دکھی، مگر جاری۔
نقصان — چاہے وہ موت ہو، رشتے کا ٹوٹنا، صحت کا چلا جانا، یا اعتماد کا کھو جانا —
انسانی ذہن پر گہرے اور طویل مدتی زخم چھوڑ جاتا ہے۔ یہ صرف جذباتی درد نہیں، بلکہ دماغ کی ساخت اور سوچنے کے طریقے کو بھی تبدیل کر دیتا ہے۔
نفسیات کے ماہرین اسے "Grief" کہتے ہیں، جو ایک قدرتی عمل ہے، مگر جب یہ پیچیدہ ہو جائے تو "Complicated Grief" بن جاتا ہے۔
دماغ سب سے پہلے حقیقت قبول کرنے سے انکار کرتا ہے۔
"یہ نہیں ہو سکتا"، "وہ واپس آ جائے گا" جیسے خیالات غالب رہتے ہیں۔ یہ دماغ کی حفاظتی دیوار ہے تاکہ درد اچانک نہ بھر جائے۔
جب انکار ٹوٹتا ہے تو غصہ ابھرتا ہے۔ "کیوں مجھے؟"، "ڈاکٹر نے غلطی کی"، "اللہ نے انصاف نہیں کیا" — یہ غصہ خود پر، دوسروں پر یا تقدیر پر نکلتا ہے۔
"اگر میں نے فلاں کام کیا ہوتا تو..." یا "اللہ سے صرف ایک بار اور موقع دے دو" جیسے خیالات۔ یہ ذہن کو کنٹرول میں لانے کی کوشش ہے۔
یہ مرحلہ سب سے تکلیف دہ ہوتا ہے۔ مسلسل اداسی، بے حوصلگی، نیند نہ آنا، بھوک کا نہ لگنا، اور دنیا سے الگ تھلگ ہونے کا احساس۔ کچھ لوگوں میں suicidal thoughts بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
قبولیت سب آخر میں اس مرحلے تک نہیں پہنچتے۔
قبولیت کا مطلب یہ نہیں کہ درد ختم ہو گیا، بلکہ یہ کہ آپ اس درد کے ساتھ جینا سیکھ گئے ہیں۔
Identity Crisis: خاص طور پر جب والدین، بیوی/شوہر یا بچہ کھو جائے تو شخص خود کو "ماں/باپ/شوہر" کی بجائے "ایک اکیلا انسان" سمجھنے لگتا ہے۔ خود کی شناخت ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔
ہر
Chronic Anxiety وقت کچھ برا ہونے کا ڈر لگا رہتا ہے۔ ن
ئے رشتوں سے ڈر، نئی جگہوں پر جانے سے گھبراہٹ-
Post-Traumatic Stress حادثاتی موت یا اچانک نقصان کی صورت میں flashbacks، nightmares، اور ٹریگرز (محرکات) پیدا ہو جاتے ہیں۔
Emotional
Numbnessکچھ لوگ درد سے بچنے کے لیے جذبات ہی بند کر لیتے ہیں۔ وہ نہ روتے ہیں، نہ ہنستے ہیں — بس چلتے رہتے ہیں۔
Physical Symptoms via Mind-Body Connectionدل کی دھڑکن بڑھنا، مدافعتی نظام کمزور ہونا، بال گرنا، وزن میں تبدیلی — یہ سب نفسیاتی ہیں۔
irreparable loss کا خاص نفسیاتی اثر۔
ایسے نقصان جو مرمت سے باہر ہوں، دماغ میں "امبیگوئٹی" (ابہام) پیدا کر دیتے ہیں۔ ذہن مسلسل "کیا ہو سکتا تھا" والے سوالات میں الجھا رہتا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ 10-20% لوگوں میں grief پیچیدہ ہو جاتا ہے، جو سالوں تک رہ سکتا ہے اور depression یا anxiety disorder میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
نقصان کا درد کبھی پوری طرح ختم نہیں ہوتا، مگر یہ تبدیل ضرور ہو جاتا ہے۔ ابتدائی دنوں میں تیز تلوار کی طرح لگتا ہے، پھر وہ تلوار کند ہوتی جاتی ہے ۔
پھر بھی موجود رہتی ہے۔ اس درد کو قبول کر لینا ہی سب سے بڑا نفسیاتی شفا ہے۔
جو نقصان ہوا ہے، اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مگر آپ اپنے ردِعمل کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ خود پر مہربان رہیں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔


Comments