طاقت کی وراثت، خون کی قیمت: سیف الاسلام قذافی کا عروج و زوال.
آمریت میں اقتدار وراثت بن جائے تو انصاف یتیم ہو جاتا ہے۔
قذافی خاندان کی کہانی اسی تلخ حقیقت کی مثال ہے—اور سیف الاسلام قذافی اس وراثت کا وہ وارث تھا جس نے اقتدار کے خواب بھی دیکھے اور انجام میں خون کی قیمت بھی چکائی۔
اصلاح کا لبادہ، اقتدار کا راستہ
سیف الاسلام قذافی کو ایک زمانے میں لیبیا کا “مستقبل” کہا جاتا تھا۔
مغربی جامعات سے تعلیم، بین الاقوامی فورمز پر شرکت، انسانی حقوق کی باتیں۔
یہ سب اس تصویر کا حصہ تھا جو دنیا کو دکھائی گئی۔
لیکن اقتدار کے ایوانوں میں رہتے ہوئے اصلاح کا بیانیہ محض سفارتی لباس ثابت ہوا۔
وہ جس نظام میں پلا، اسی کے مفاد میں اس کی زبان بولتا رہا۔
سیف الاسلام معمر قذافی، لیبیا کے سابق آمر کرنل معمر قذافی کے بڑے اور نمایاں بیٹوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ایک وقت تھا جب مغربی دنیا انہیں لیبیا کا “اصلاح پسند چہرہ” سمجھتی تھی—اور پھر وقت نے دکھایا کہ اقتدار کے قریب رہنے والا کوئی بھی فرد آمریت کے سائے سے مکمل آزاد نہیں ہو پاتا۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
سیف الاسلام 25 جون 1972 کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لیبیا میں حاصل کی، بعدازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔
انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس (LSE) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی تعلیم اور مغربی روابط نے انہیں اپنے والد کے نسبتاً “مہذب اور جدید سوچ رکھنے والے” جانشین کے طور پر پیش کیا۔
2000 کی دہائی کے آغاز میں سیف الاسلام قذافی کو لیبیا میں اصلاحات کا چہرہ بنایا گیا۔
مغربی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے میں کردار
قیدیوں کی رہائی میں ثالثی
لیبیا کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوششیں
اسی دور میں انہیں ممکنہ طور پر معمر قذافی کا سیاسی جانشین بھی سمجھا جانے لگا۔
2011 کا انقلاب اور اصل چہرہ
عرب بہار کے دوران جب لیبیا میں بغاوت اٹھی تو سیف الاسلام کا اصل روپ سامنے آیا۔
انہوں نے عوام کو ٹی وی خطاب میں کھلے عام دھمکیاں دیں اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی حمایت کی۔
یہ لمحہ تھا جب “اصلاح پسند شہزادہ” آمریت کا ترجمان بن گیا۔
باپ کی سیاست، بیٹے کی ترجمانی
2011 میں جب لیبیا کے عوام سڑکوں پر نکلے،
سیف الاسلام نے اصلاح کی زبان چھوڑ کر جبر کی بولی بولی۔
ٹی وی خطاب میں دھمکیاں، ریاستی تشدد کا جواز
یہی وہ لمحہ تھا جب “اصلاح پسند بیٹا”
آمریت کے حقیقی وارث کے طور پر پہچانا گیا۔
طاقت کا نشہ دلیل سے تیز ہوتا ہے۔
اور قذافی خاندان نے یہی سبق نسل در نسل سیکھا تھا۔
زوال ایک حقیقت ہے ۔
انقلاب، گرفتاری اور عالمی عدالت
انقلاب نے تخت بھی گرایا اور چہروں سے نقاب بھی نوچ دیے۔
سیف الاسلام فرار ہوئے، گرفتار ہوئے، مقدمات بنے،
عالمی عدالت نے جنگی جرائم کے الزامات لگائے۔
مگر لیبیا کی خانہ جنگی میں انصاف بھی ملیشیاؤں کے ہاتھ یرغمال بن گیا۔
قانون کمزور ہو تو مجرم بھی اور مقتول بھی ریاست کے لیے محض فائل نمبر بن جاتے ہیں۔
واپسی کی کوشش کی گی ۔ ماضی کا سایا، حال کی سیاست پر بھاری پڑ گیا۔
رہائی کے بعد سیف الاسلام کی سیاسی واپسی کی کوشش
اس سوال کو پھر زندہ کر گئی:
کیا زخموں سے چور معاشرے میں
آمریت کی اولاد “استحکام” کی علامت بن سکتی ہے؟
کچھ قبائل نے ماضی کے نظم و ضبط کو یاد کیا،
مگر اکثریت کے لیے یہ یادیں زنجیروں کی جھنکار تھیں، امن کی نوید نہیں۔
خون کی قیمتادا کرنی پڑتی ہے ۔ انجام ایک سبق چھوڑ گیاہے ۔سیف الاسلام کا انجام اس حقیقت کی گواہی ہے کہ
طاقت کی وراثت محفوظ نہیں ہوتی۔
جب انصاف کا نظام ٹوٹ جائے تو انجام بندوق طے کرتی ہے۔
یہ ایک فرد کی موت نہیں،ایک ناکام ریاست کی تصویر ہے جہاں حساب عدالت میں نہیں، سڑک پر ہوتا ہے۔
کیوں بن گے ماضی کے وارث، مستقبل کے قاتل
سیف الاسلام قذافی کا عروج و زوال ہمیں خبردار کرتا ہے کہ
آمریت کا بیج جہاں بویا جائے، وہاں امن کی فصل نہیں اگتی ۔طاقت کی وراثت آخرکار خون کی قیمت مانگتی ہے —
اور یہ قیمت صرف وارث نہیں،
پورا معاشرہ ادا کرتا ہے۔

Comments